سرینگر// محکمہ بجلی میں4انچارج چیف انجینئروں سمیت6اعلیٰ انجینئروں کو اضافی چارج تفویض کئے گئے ہیں۔ جموں کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر راج یعقوب فاروق کی جانب سے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ انچارج چیف انجینئر(ای) راہیلہ وانی، جو فی الوقت پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر(ای) کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں، تا حکم ثانی اپنے فرائض کے علاوہ انچارج چیف انجینئر(سولر) کا چارج بھی سنبھالے گی۔ کارپوریشن جموں کے جنریشن شعبے کے انچارج چیف انجینئر سنیل کمار اپنے فرائض کے علاوہ مزید احکامات تک کشمیر کے انچارج چیف انجینئر کا چارج بھی سنبھالیں گے۔انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر(سی) محمد عبداللہ، جو فی الوقت سی پی ای لور کلنائی میں تعینات ہیں،اور کرتھائی ہائیڈر و پائور پروجیکٹ کے انچارج چیف انجینئر کاچارج بھی سنبھال رہے ہیں، کو تا حکم ثانی اپنے فرائض کے علاوہ پائو ر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی آئی اینڈ ڈی کشمیر کے علاوہ این جی ہائیڈرل پائور پروجیکٹ کے چیف انجینئر کا چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر(سی) وکاس شرما ،جو انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر بی ایچ ای پی کے طور تعینات ہے،اور ساولکوٹ ہائیڈرو پائور پروجیکٹ کے انچارج چیف انجینئر کا چارج بھی سنبھال رہے ہیں، کو مزید احکامات تک اپنے فراٗئض کے علاوہ سی آئی اینڈ ڈی ونگ جموں اور انچارج چیف پروجیکٹ انجینئر پرنائی ہائیڈرل پائو ر پروجیکٹ کا چارج بھی دیا گیا ہے۔ وکاس شرما کو انچارج چیف انجینئرساولاکوٹ کے چارج سے فارغ کیا گیا،تاہم وہ ساولاکوٹ ہائیڈرل پائور پروجیکٹ کیلئے نوڈل افسر رہیں گے۔ انچارج ایگزیکٹو انجینئر گیس ٹربائن ڈویژن غلام رسول اپنے فرائض کے علاوہ مزید احکامات تک ایل جے ایچ پی بارہمولہ کے جنریشن شعبے کے انچارج ایگزکیٹو انجینئر کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ انچارج ایگزیکٹو انجینئر جنریشن ڈویژن یو ایس ایچ پی دوئم کنگن اپنے فرائض کے علاوہ تاحکم ثانی جنریشن ڈویژن اپر سندھ ہائیڈرل پائور پروجیکٹ اول سمبل اور ہائیڈرل الیکٹرک پروجیکٹ گاندربل کے جنریشن ڈویژن کے انچارج ایگزکیٹو انجینئر کا چارج بھی سنبھالیں گے۔