سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے بدھ کو شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا تاکہ وَبائی بیماری کے بعد روبروتدریس کے کام کے احسن طریقے سے دوبارہ شروع ہونے کا معائنہ کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر منظور احمد کمہار نے گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکول راج باغ ، بوائزسکینڈری سکول جواہر نگر ، مڈل سکول جواہر نگر اور دیگر مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے طلباء کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا اوراُنہوں نے طلباء اور سٹاف سے بات چیت کی۔اُنہوں نے عملے اور طلباء سے کہا کہ وہ کووِڈ۔19مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی )پر عمل کریں تاکہ طلباء اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے سکولی عملے سے بھی بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ اَپنی صدفیصد توجہ سیکھنے کے پر دیں۔