غازی پور (اتر پردیش)//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر کو "ہندوستان کا تاج" بنا دیا ہے۔ امت شاہ نے یہاں ایک چناوی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر کو "ہندوستان کا تاج" بنا دیا ہے۔ شاہ نے کہا’’اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تو خون کی ہولی ہو گی‘‘۔امت شاہ نے مزید کہا ہم نے دفعہ 370کو منسوخ کر دیا لیکن خون کی ہولی تو رینے دیں،کسی نے کنکر بھی نہیں مارا۔انکا کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر کو ہندوستان کا تاج بنایا۔ شاہ نے کہا کہ بھاجپا مذہب کی عینک سے نہیں دیکھتی بلکہ سب کا ساتھ سب کا وکاس صرف بی جے پی ہی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی کروڑوں پسماندہ سماج کے روشن مستقبل کو یقینی بناسکتی ہے۔ادھر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی موثر قیادت اور سفارتی فہم کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کے کسی ملک کی حیثیت نہیں ہے کہ وہ ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے۔ چناوی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا’ ہم کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرنا چاہتے لیکن جب کوئی ملک ہمیں آنکھ دکھاتا ہے تو ہم اس کے گھر میں سرجیکل اسٹرائیک کر نا بھی جانتے ہیں، ایسے ہم نے کر کے دکھا بھی دیا ہے،ہم کبھی مادر وطن کے سر کو جھکنے نہیں دیں گے۔