سرینگر // ہڈیوں کا واحد اسپتال ( بون اینڈ جوائنٹ) برزلہ کی پرانی بلڈنگ آگ کے ایک ہولناک واردات میں خاکستر ہوئی۔ فائر اینڈ ایمر جنسی حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رات کے قریب ساڑھے 9بجے برزلہ اسپتال کی ایمرجنسی بلڈنگ میں قیام آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس نے اوپری منزل کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ کے شعلوں نے پوری بلڈنگ کو لپیٹ میں لیا ، جس میں تھیٹر بلاک، فیکلٹی بلاک اور وارڈ بلاک شامل ہیں۔اسپتال کی پرانی بلڈنگ کا اوپری حصہ مکمل طور پر خاکستر ہوا جس سے بھاری نقصان ہوا۔اسپتال حکام نے بتایا کہ جونہی ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں آگ نمودار ہوئی تو اس نے وارڈ بلاک کو سب سے پہلے اپنی لپیٹ میں لیا لیکن اسپتال میں موجود عملہ، تیمارداروں اور سیکورٹی پر مامور عملے نے وارڈوں میں موجود بیماروں کو ہنگامی بنیادی پر بچانے کی کارروائی کی اور انہیں کسی طرح نیچے گرائونڈ میں لے آئے۔ متعدد آپریشن سے گذرے بیماروں کو بیڈوں سمیت یا انکے بغیر احاطے میں لا کر بچایا گیا جبکہ اسپتال کے دیگر حصوں میں موجود دیگر لوگوں کو بھی بچانے کی کوشش کی گئی۔ آگ پھیلنے کیساتھ زوردار دھماکے ہوئے جس سے کافی دیر تک آگ بجھانے کی کارروائی متاثر ہوئی۔لیکن تب تک پوری عمارت کی اوپری منزل آگ کے شعلوں کی زد میں آگئی تھی۔فائر اینڈ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ قریب 12فائر ٹینڈر اسپتال پہنچائے گئے اور عملے نے سب سے پہلے بیماروں اور تیمار داروں کو بچانے میں مدد کی اور اسکے بعد آ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی جو میں دیڑھ گھنٹہ لگ گیا اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پرانی بلڈنگ کا اوپری حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ادھر اسپتال کی بنیادی عمارت خاکستر ہونے کے باعث اسپتال میں داخل سبھی مریضوں کو صر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔