سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے امیرا کدل علاقے میں اتوار کو مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے گرینیڈ داغے جانے کے بعد ایک شخص ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے مصروف ترین امیرا کدل مارکیٹ میں گرینیڈ پھینکا۔ اس واقعے میں ایک شخص نے ہسپتال میں دم توڑ دیا جہاں ایک پولیس اہلکار سمیت 21 افراد زخمی ہوٸے۔
حملے میں محدوم صاحب کے 70 سالہ رہاٸشی محمد اسلم محمدومی ولد محمد لقمہ اجل ہوٸے ہیں۔
اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔