راجوری// اکاؤنٹس اسسٹنٹ (فنانس) کے ایک 24 سالہ امیدوار کی اتوار کی سہ پہر راجوری میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق سمیع شوال ولد رحمان شوال کو تھنہ منڈی راجوری کے وارڈ نمبر 10 میں واقع اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑا اور اس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ یہ نوجوان پی جی کالج راجوری میں جے کے ایس ایس آر بی نے اکائونٹس اسسٹنٹ (فنانس) کے امتحانات میں شرکت کے بعد واپس لوٹا تھا۔
ایک پولیس اہلکار نے بھی جی این ایس کو نوجوان کی موت کی تصدیق کی ہے۔