سرینگر // پولیس نے سرینگر کے عام علاقوں میں بھتہ خوری کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک خاص اطلاع ملنے پر ایک بھتہ خور کو گرفتار کیا۔ اسکی شناخت مظفر احمد راتھر ولد محمد الطاف راتھر ساکن لالو شیش گڑھی باغ ہمہامہ بڈگام کے طور پر ہوئی۔اسے شیر گڑھی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک چھوٹا ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔وہ اس چھوٹے ہتھیار کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا کر کے ان سے پیسے بٹورتا تھا۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 31/2021 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ شیر گڑھی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔