سرینگر//سرینگر میں ٹریفک انتظام پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ فلائی اوور کے خوبصورت ستونوں کو پینٹ کرنے سے سڑکوں پر گندگی کا حل نہیں ہوگا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ شہر کے ’’سب سے بڑے ‘‘مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی نیا انفراسٹرکچر نہیں بنایا جا رہا ہے۔ ان دنوں سری نگر شہر میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا انتظام ہے۔ میں نے رام باغ فلائی اوور کے مکمل ہونے کے بعد کوئی بامعنی قدم اٹھاتے ہوئے اور کسی نئے انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری ہوتے نہیں دیکھا۔‘‘عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا’’ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر سرینگر میں ٹریفک کا نظام ایک اہم مسئلے کے طور سامنے آ رہا ہے جبکہ پورے نظام کے وجہ سے جہاں ایک طرف مسافر پریشان ہیں وہیں دوسری جانب مسافر بھی پریشان ہیں ۔