سرینگر// ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔
ہیلی کاپٹر پایلٹ اور کوپایلٹ حادثہ سے قبل ہی جہاز سے محفوظ طور نکل گیے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ گریز کے گجراں نالہ تلیل علاقہ میں اُس وقت پیش آیاجب ہیلی کاپٹر میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاں سے بی ایس ایف کے فوت شدہ کسی اہلکار کی لاش لانے وہاں جا رہا تھا.
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔