سری نگر// بارہمولہ میں نابالغ کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطاب شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اُڑی کے بونیار علاقے میں جمعہ کو ایک نابالغ لڑکا اپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا اور حکام نے اسے ’’خودکشی‘‘ کا معاملہ قرار دیا۔
ایک اہلکار کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے اطلاع دی کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔