بڈگام// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیرواہ علاقے میں ہفتہ کو چنار کی شاخ گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور جس کی شناخت عبدالحمید ڈار (52) ولد محمد اکبر ساکن چورپورہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے، سوڈی پورہ بیرواہ کے قریب کچھ دوسرے مزدوروں کے ساتھ چنار کے درخت کو کاٹ رہا تھا کہ درخت کی ایک شاخ اس پر گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ مقتول کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔