سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کو کہا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جیش محمد تنظیم سے وابستہ چار ’سرگرم ساتھیوں‘ کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے، "پولیس تھانہ پلوامہ میں ایک کیس ایف آئی آر نمبر 50 اور 51 کی تحقیقات کے دوران، یہ ثابت ہوا کہ 04 نوجوان جیشِ محمد تنظیم کے ساتھ فعال طور پر منسلک تھے جو عسکریت پسندانہ کارروائیوں کے لیے لاجسٹک، نقل و حمل اور دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں“۔
گرفتار نوجوانوں کی شناخت امتیاز احمد راتھر ولد محمد شعبان راتھر سکنہ چیوا کلاں، نصیر احمد ملک (مدرسہ ایڈمنسٹریٹر) ولد عبدالحمید ملک سکنہ وسورا، رئیس احمد شیخ ولد غضنبی شیخ سکنہ خانپورہ نیا اور یاور رشید۔ گنائی ولد اب رشید گنائی گڈورہ پلوامہ کے طور ہوٸی ہے۔
واضح رہے کہ 12-مارچ-2022 کو چیوا کلاں میں ایک آپریشن میں کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے دو عسکریت پسند مارے گئے تھے اور ایک جنگجو کو زندہ پکڑ لیا گیا تھا"۔