گاندربل// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے چیک دودہرہامہ میں آتشزدگی کی واردات ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
چک دودہرہامہ علاقہ میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے قریب موجود نظیر احمد گنائی ولد عبدالغنی کے رہائشی مکان میں دوپہر بعد بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی۔
اگرچہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن مکان کو نقصان پہنچا لیکن رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا