Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

عالم یوم آب | وادی میں 48برسوں کے دوران22آبی ذخائر ختم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 23, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// عالمی سطح پر آج پانی کا دن منایا جارہا ہے۔جموں وکشمیر میں موسموں میں تیزی سے آنی والی تبدیلی اورآبی ذخائر کا خاتمہ پانی کی قلت کی وجہ بن رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق جموں وکشمیر میں ماحولیاتی آلودگی کے سبب پانی کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق جموں وکشمیر میں 3ہزار گلیشر ہیں جو تیزی سے پگل رہے ہیں اور ان کا رقبہ تیزی سے سکڑ رہا ہے۔یہ سب گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے کیونکہ پچھلے کئی برسوں سے  یہ دیکھا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اگر ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہاں لوگ پانی کے بغیر رہ جائیں گے ۔ جموں وکشمیر میں آبی ذخائر بھی تیزی سے سکڑ رہے ہیں۔المیہ تو یہ ہے کہ ان کی حفاظت کیلئے حکام کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ بندی بھی نہیں ہے۔شہری علاقوں میں ندی نالوں اور چشموں کی بھرائی، نیز دیگر قدرتی آبی زخائر ختم کر کے ان پر تعمیرات کھڑا کی گئی ہیں۔یہ رجحان حالیہ برسوں میں زور پکڑتا گیا اور اس پر قابو پانے کی کوئی سرکاری کوشش نہیں کی گئی۔سرکاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 48برسوں کے دوران شہر سرینگر میں 55 مربع کلو میٹر آبی ذخائر ختم کر کے اْن پر پختہ تعمیرات کھڑا کی گئیں ہیںجبکہ شہر میں22 آبی ذخائر کو رہائشی کالونیوں کے نام پر ختم کیا جا چکا ہے۔ ہوکرسر،نارکرہ بڈگام، منی بگ ، چھتلام ، اجس ، شالہ بگ ،ہائیگام ،  جھیل ولر ، ڈل جھیل ،نگین اور جھیل مانسبل جیسے قدرتی آبی پناہ گاہوں کو بچانے کیلئے کئی ایک ایکشن پروگرام بنائے گئے لیکن ان پر ہوئی غیر قانی تعمیرات اور قبضے کو ہٹانے میں انتظامیہ اور سرکار کی کوششیں نہ ہونے کے برابررہیں۔ایک تحقیق کے مطابق سرینگر جہلم کے گردونواح میں 1972تک 288.96 مربع کلو میٹر آبی ذخائر تھے جو اب سکڑ کر 266.45مربع کلو میٹر رہ گئے ہیں اور اس طرح  22آبی ذخائر پچھلی کئی دہائیوں سے ختم ہوچکے ہیں۔ایک زمانہ تھا لوگ انہیں آبی زخائر کا پانی استعمال کرتے تھے لیکن اب بہت سے علاقوں میں پانی کی قلت ہے یہی نہیں بلکہ وادی کے دیگر علاقوں میں ندی نالوں پر بھی غیر قانونی قبضہ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کشمیر وادی پانی کے لحاظ سے خود کفیل نہیں ہے بلکہ جس طرح سے پانی کے ذخائر کو نیست و نابود کیا جا رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ مستقبل میں یہاں پانی کی قلت ہو گی ۔ حکام نے بتایا کہ ہے جموں وکشمیر میں ’ہر گھر میں نل کے قومی پروگرام ‘کو صدفی عملانے کیلئے تین مراحل کیلئے ستمبر 2022کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے اور محکمہ کا دعویٰ ہے محکمہ جل شکتی ستمبر 2022 تک ہر دیہی کنبے کو پینے کا پانی دستیاب ہو گا۔ جموں و کشمیر میں کل 18.16 لاکھ دیہی کنبے ہیں اور2020-21کے دوران 215511 گھروں کو نئے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں اور 2021کے دوران 9000 گھروں کو کنکشن فراہم کئے جائیںگے۔ محکمہ نے اس اسکیم کے تحت 92 فیصد اسکولوں اور 93 فیصد آنگن واڑی مراکز کو بھی شامل کیا ہے۔پہلے مرحلے کے تحت سرینگر اور گاندربل کے اضلاع میں نل کے پانی کی کوریج حاصل کی جاچکی ہے جبکہ ریاسی اور سانبہ اضلاع میں کام مکمل ہونے کے مراحل پر ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?