Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

روہت کنسل نے آئی آئی ٹی جموں میں ’’ سینٹر فار ایسنشل سکلز‘‘ کا آغاز کیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 23, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم و اطلاعات روہت کنسل نے آئی آئی ٹی جموں میں سینٹر فار ایسنشل سکلز (سی اِی ایس) کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر حکومت آئی آئی ٹی جموں اور دیگر اِداروں کی مدد کرنے کے لئے پُر عزم ہے جو ہمارے نوجوانوں کے روزگار کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کرنے کے لئے تیار ہے۔اُنہوں نے ضروری ہنروں کے مرکز کے قیام میں آئی آئی ٹی کی ا س پہل کی تعریف کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ مرکز نہ صرف لائف سکل کورسز بلکہ پرسنل فائنانس ، کمیونیکیشن اور اِس طرح کی دیگر ضروریات کے کورسوں کو بھی پیش کرے گا۔اُنہوں نے مرکز کے وسائل کو نہ صرف اِنسٹی چیوٹ کے طلباء بلکہ جموںوکشمیر یوٹی کے دیگر تمام اِداروں کے لئے بھی کھولنے کے لئے آئی آئی ٹی کی تعریف کی۔روہت کنسل نے میکنسی اور دوسروں کے مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کام کی نئی دُنیا میں سافٹ سکلزجیسے مواصلات ، ہمدردی اور پیچیدہ فیصلہ سازی تیزی سے کرنسی حاصل کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میکانائزیشن اور آٹومیشن کے آنے سے نچلی ترتیب ، تکراری اور کم علمی ملازمتیں زوال پذیر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اعلیٰ درجے کی علمی ہنر اور سافٹ ہنر ملازمت کے خواہشمند کے لئے معیار ہیں ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ تعلیمی نصاب سے ہٹ کر زندگی کی ہنروں کو فروغ دینے سے نوجوانوں کی کاروباری صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی جس سے قوم کی تعمیر کے ہمارے مقصد کو مزید تقویت ملے گی۔اِس موقعہ پر چیئرمین بورڈ آف گورنرس شرد کمار صراف بھی موجود تھے،نے اِنسٹی چیوٹ کے بانی ڈنیز کو مبارک باد پیش کی جن کے ابتدائی برسوں میں اِس اِدارے کی ترقی میں بے پناہ خدمات اور شراکت کو سراہا گیا۔پروفیسر ایس این سنگھ ، شیبان کے کول ، انوراگ شرما ، کے ایس رائو ، ایس کے گپتا ، دنیش کے پانڈیا اور دیو یش جن والاوہ لوگ تھے جنہیں مبارک باد دی گئی۔ڈائریکٹر آئی آئی ٹی منوج گوڑ نے کہا کہ سینٹر فار ایسنشل سکلز ( سی اِی ایس) ایک ڈیجیٹل ریسورس ہے جو اَپنے پورٹل پر متعدد کورسوں کو پیش کرے گا اور جو سب کی خاطر درخواست دینے کے لئے کھلے ہوں گے ۔اُنہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل ایک ہفتے کے اندر لائیو ہوگا اور تفصیلات آئی آئی ٹی جموں کی سرکاری ویب سائٹ پر مل جائیں گی ۔ سی اِی ایس غیر آئی آئی ٹی جموں کے طلباء کے لئے 2چھوٹے سرٹیفکیشن پروگرام یعنی ٹرانسپورٹیشن اِنجینئرنگ اور ہائیڈرولکس اور آبی وسائل اِنجینئر نگ چلارہا ہے ۔سی اِی ایس اگلے چند دِنوں میں مزید 9کورسوں کو کھولنے کے لئے تیار ہے جو سب کی خاطر درخواست دینے کے لئے کھلے ہوں گے۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر امیتاش اوجھا نے مزید وَضاحت کی کہ سی اِی ایس تمام شعبوں کے کورسوں کے ساتھ ساتھ اوپن اینڈڈ(جنرک) کورسوں کو بھی پیش کرے گا جو طلباء کے لئے موزوں ہیں۔ تکنیکی کورسوں کے علاوہ کچھ کورسز ہندوستانی زبانوں ، ثقافت سے بیداری ، ہندوستانی فنون ، موسیقی اور دستکاری کو فروغ دیں گے۔یہ کورسز ممتاز مقامی فن کاروں ، مصنفین اور دستکاری کے اَفراد کے ذریعے کئے جائیں گے ۔ کورس کو جہاں بھی ممکن ہو مادری زبان کے اِستعمال کے ساتھ دو لسانی طور پر پڑھایا جاسکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جینومک سٹیڈیز، بائیو ٹیکنالوجی ، نینو ٹیکنالوجی اورکلین اَنرجی کے ساتھ اہم ایپلی کیشنز کے علاوہ کچھ تکنیکی جدید شعبے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)،ڈی۔3 مشیننگ، بگ ڈیٹا اینالیسس، اور مشین لرننگ۔ صحت، ماحولیات اور پائیدار زندگی کے لئے کورسز شروع کئے جائیں گے۔اِنسٹی چیوٹ نے اَپنے طالب علموں کی بھی تعریف کی جنہوں نے دُنیا بھر میں مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور سال 2021-22ء میں آئی آئی ٹی جموں کا نام روشن کیا۔ اِس موقعہ پر بی ٹیک کے گذشتہ برس کے طالب علم شبھم گوڑ کو آئی آئی ٹی جمو ں کے پہلے ’’ انسٹیٹیو شنل سروس ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا جو کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران ان کی مثالی خدمات کے لئے ہے۔اِس موقعہ پر فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء و طالبات اور متعدد معزز طلباء کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

جموں

پہلگام میں جو کچھ ہوا، وہ دہشت گرد ریاست پاکستان کی جانب سے جنگ کا اعلان تھا | پہلگام کا بدلہ لیکر پاکستان کو سبق سکھایا صاحب بندگی آشرم مشریوالہ میں شیلٹر اینڈ لاجمنٹ سینٹر دورہ کے دوران ایل جی کا اظہار خیال

May 13, 2025
جموں

گولہ باری میں زخمی بی ایس ایف اہلکار دم توڑبیٹھا

May 12, 2025
جموں

جموں صوبے میں پاکستانی گولہ باری | اے ڈی سی، جے سی او اور بی ایس ایف افسرسمیت 6ہلاک | لواحقین کیلئے10لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

May 11, 2025
جموں

جموں اور اسکے نواحی علاقوں میں ہفتہ کی صبح سماعت شکن دھماکے اور سائرن جموں شہر دھماکوں سے لرز اٹھا

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?