سرینگر//جموں شہر میں پارہ نے مارچ کے مہینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 37.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔شہر کا پچھلا زیادہ سے زیادہ 37.2 ڈگری سیلسیس تقریباً 77 سال پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا، "37.3 ڈگری درجہ حرارت، جموں میں31مارچ 1945 میں (76 سال، 11 ماہ اور 27 دن پہلے) ریکارڈ کیا گیا تھا۔جو 37.2 ڈگری تھا ۔گزشتہ 3 سے4 دن، جموں و کشمیر میں موسم بنیادی طور پر صاف رہا کیونکہ کسی بھی کم دباؤ کے نظام یا کسی مقامی موسمی نظام کی عدم موجودگی کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں ٓئی۔ انہوں نے کہا، "آئندہ چند دنوں تک خشک اور گرم موسم کا امکان ہے۔"انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران شمالی مغربی اور جموں و کشمیر کے شمالی حصوں کے "انتہائی اونچائی تک" ہلکی بارش/برفباری کے امکانات کے علاوہ ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئی خاص موسم متوقع نہیں ہے۔دریں اثنا، سرینگر میں زیادہ سے زیادہ 25.0 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 26.5 ، پہلگام 22.3 ،کوکرناگ 24.6 ، کپواڑہ 26.0 اور گلمرگ میں 15.0 ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ روز 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.2 ، کوکرناگ میں 6.9 ، پہلگام میں 0.2 اور گلمرگ میں 0.8 ، کپواڑہ قصبے میں 3.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میںشبانہ درجہ حرارت 16.9 ڈگری، بانہال میں 6.6 ، بٹوٹ میں 11.3 جبکہ بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے لیہہ میں گزشتہ رات 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل کے آٹومیٹک اسٹیشن میں کم از کم منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔