سرینگر/بلال فرقانی/حکومت نے منگل کو درجہ چہارم اسامیوں کا نام تبدیل کر کے انہیں ’کثیر مقاصد کیلئے عملہ‘(Multitasking Staff) اور صفائی کرمچاری کو(Sanitation Worker) کے طور پر تبدیل کیا ہے۔سرکاری آرڈر میں کہا گیا ہے’"آئین ہند کے آرٹیکل 309 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو یہ ہدایت دیتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ’’تمام درجہ چہارم اسامیوں ماسوائے جن کو تکنیکی اہلیت کی ضرورت ہو، کو صفائی ورکر اور کثیر مقاصد عملہ کے طور پرپکارا جائیگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ قواعد سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے لاگو ہوں گے،اور اس کے مطابق تمام محکمے اپنے ماتحت سروس ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کریں گے۔ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری محکموں،کارپوریشنوں اور خود مختار اداروں میں صفائی کرمچاریوں کو صفائی ورکر کے طور پر نامزد کیا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق’’"تمام محکموں میں سینی ٹیشن ورکر کی پوسٹ کے لیے کم از کم اور زیادہ سے زیادہ تعلیمی قابلیت بالترتیب 8ویں پاس اور 10+2 ہونی چاہیے۔"