سری نگر//لاپتہ ہونے کے پانچ دن بعد بدھ کو سری نگر کے نوگام علاقے سے ایک 27سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ عمر فاروق شیخ ولد فاروق احمد شیخ سیکٹر بی، گلشن نگر یہاں کی لاش احمد اسپتال اور ایس ایس بی کیمپ نوگام کے قریب پڑنے والے علاقے سے برآمد ہوئی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شیخ 25مارچ کو لاپتہ ہو گئے تھے اور ان کے اہل خانہ نے 28مارچ کو پولیس سٹیشن نوگام میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ ہم نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور طبی قانونی کارروائیوں کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔