سری نگر//سری نگر کے ہوائی اڈے کے حکام نے جمعہ کو سیاحوں کی چارٹر پروازوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے درخواست کی فیس میں نصف کمی کا اعلان کیا۔
سری نگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے تصدیق کی کہ انہوں نے ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے درخواست کی فیس میں 50فیصد تک کمی کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر آپریٹرز کو نائٹ پارکنگ کی اجازت کے لیے درخواست کے ساتھ ٹیکس کے علاوہ 50 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس بڑی کمی سے ہماری خوبصورت وادی میں سیاحوں کی چارٹر پروازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔