سرینگر// سرکار نے7معالجین اور5انچارج چیف اکاونٹس افسران سمیت13افسران کو مرکزی زیر انتظام لداخ میں ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا جبکہ8 ڈاکٹروں کو واپس جموں کشمیر طلب کیا گیا۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری وویک بھاردواج کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود(گزیٹیڈ) اور کشمیر انڈئن سسٹم آف میڈیسن(گزیٹیڈ) سروس کے8 افسراں کو مرکزی زیر انتظام لداخ سے واپس جموں کشمیر طلب کیا گیا۔ ان معالجین میں ضلع اسپتال کرگل کے میڈیکل افسر ڈاکٹر شیخ رائیس جیلانی، پبلک ہیلتھ سینٹر شار گولی کرگل کے ڈینٹل سرجن جو فی الوقت سرینگر میں تھی، ڈاکٹر سمینہ خان، این ٹی پی ایچ سی باڈ گام کرگل کے میڈیکل افسر ڈاکٹر خالد خورشید، ایس ڈی ایچ دراس کے میڈیکل افسر ڈاکٹر سید ضمیر حسین، سی ایچ سی چلتام کرگل کے میڈیکل افسر ڈاکٹر بلال احمد شیخ، سی ایچ سی سکر لوچن کے میڈیکل افسر ڈاکٹر علی جان، پی ایچ سی پانی کھر کے میڈیکل افسر ڈاکٹر سلمان فاروق وانی اور ضلع اسپتال کرگل کے میڈیکل افسر ڈاکٹر شاہ ایاز مدثر یعقوب شامل ہیں۔ اس دوران7معالجین کو لداخ میں ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا۔