سری نگر // سری نگر پولیس نے ہفتہ کے روز مبینہ عصمت دری کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نابالغ لڑکی سے زیادتی کی وائرل خبر جھوٹی ہیں۔ نہ شکایت اور نہ ہی طبی معائنے میں عصمت دری یا کسی قسم کا تشدد ظاہر ہوا۔ چونکہ چھیڑ چھاڑ کے الزامات تھے، ہم نے پوسکو ایکٹ اور آیی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ملزم کو بھی فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
سری نگر پولیس اپنے تمام شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ کچھ بے ایمان عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی محرک افواہوں پر دھیان نہ دیں۔