کنگن//گگن گیر سونہ مرگ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طلباءنے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج کیا۔
احتجاج کیا طلبا نے بتایا کہ کا کہنا تھا کہ ان کو کوئی بھی گاڑی نہیں اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔
ایک طالب علم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک درجن کے قریب طلباءصبح نو بجے سے گاڈی کا انتظار کررہے ہیں لیکن گیارہ بجے تک انہیں کسی بھی گاڑی نے نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے انہیں گھر واپس لوٹنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ طلبا کو اسکول سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ساڑھے نو بجے اسکول پہنچ جائے لیکن ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ سکول وقت پر نہیں پہنچ سکتے ہیں بعد میں ایس ایچ او پولیس تھانہ گنڈ ارشیدسلفی نے طلبا کو یقین دلایا کہ آج ہی وہ اس بارے میں ٹرانسپورٹ کے منتظمین سے بات کرتے ہیں اور کل سے کلن سے گگن گیر تک صبح اور شام کے وقت سروس کو طلبا کے لئے شروع کیا جائے گا۔