کولمبو//سری لنکا میں شدید ترہوتے سیاسی اور اقتصادی بحران کے درمیان کولمبو اسٹاک ایکسچنج نے حساس اسٹاکس کے انڈیکس میں 7.88 فیصد کی گراوٹ کے بعد پیر کو دوسری بار کاروبار بند کر دیا۔
سنٹرل بینک کے گورنر اجیت نیوارڈ کابرال نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز ایس ایل 520 انڈیکس آج 7.88 فیصد اور آل شیئرز انڈیکس میں 4.65 فیصد کی کمی ہوئی۔
مسٹر کابرال نے ایک ٹویٹ میں کہا، "کابینہ کے وزراء کے استعفیٰ کے تناظر میں، میں نے آج اپنا استعفیٰ صدر گوٹابایا راج پکشے کو پیش کر دیا ہے۔"
اس سے قبل سری لنکن حکومت کے تمام وزراء نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر تعلیم دنیش گنوردھن نے اتوار کی رات کہا کہ وزراء کی کابینہ نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔
وزیر کہیلیا رامبوکویل نے کہا ہے کہ صدر اپوزیشن کو نئی کابینہ میں مدعو کر سکتے ہیں، تاہم اپوزیشن سماگی جانا بالویگیا (ایس جے بی) کے اجیت پریرا نے کہا کہ کابینہ کا استعفیٰ ایک دکھاواہے کیونکہ آئین کے تحت استعفیٰ صدرکودینا ہوتا ہے
۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایسا نہیں کیاجائے گا، ایس جے بی کسی بھی حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔