عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//ڈویژنل کمشنر کشمیر، انشول گرگ نے جمعرات کو کہا کہ جہلم کے پشتے میں شگاف کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر بڈگام کے متاثرہ علاقوں سے تقریباً 9000لوگوں کو نکالا گیا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے گھبرانے کی بھی اپیل کی۔ پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے صورتحال قابو میں ہے۔
گرگ نے کہا’’بڈگام کے کچھ علاقے ڈوب گئے تھے، لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر، ہم نے کل رات ہی انخلا کیا۔ تقریباً 9,000 لوگوں کو کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے محفوظ طریقے سے منتقل کیا گیا‘‘۔
ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ کل رات سے موسم میں بہتری آئی ہے اور سنگم اور رام منشی باغ سمیت اہم مقامات پر پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر کے کچھ حصوں بالخصوص لسجن جیسے نشیبی علاقوں میں احتیاطی انخلاء بھی کیا جا رہا ہے۔
بڈگام میں 9000لوگوں کا انخلا، صورتحال کنٹرول میں: صوبائی کمشنر کشمیر
