عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے مضافاتی علاقے ایچ ایم ٹی کے قریب جمعہ کو ایک گاڑی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد زخمی ہوگئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح ’ٹی کے ‘کالج کے نزدیک پیش آیا، جس میں 9 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں گاڑی الٹنے سے 9 افراد زخمی
