عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یونین ٹیریٹری میں تقریباً 83,742 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ غیر ریاستی افراد کو جاری کیے گئے ہیں۔رکن اسمبلی وحید الرحمٰن پرہ کے ایک تحریری سوال کے جواب میں حکومت نے کہا کہ جموں و کشمیر بھر میں دو برسوں کے دوران کل 35,12,184 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔
وزیر انچارج نے مزید بتایا کہ ان میں سے 83,742 سرٹیفکیٹ سابقہ ریاست سے باہر کے افراد کو جاری کیے گئے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ رکن اسمبلی پرہ نے گزشتہ دو برسوںکے دوران جموں و کشمیر میں غیر مقامی افراد کو جاری کیے گئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔