محمد بشارت
ریاسی// ضلع ریاسی میں ریاسی – نارلو روڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے روڈ پل علاقہ کے قریب ٹیمپو ٹریولر اور آلٹو کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس میں 8 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا۔
تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت ودھیا دیوی عمر 36 سال زوجہ جوگندر سنگھ ساکن تھورو پٹیاں، شکنتلا دیوی عمر 55 سال زوجہ رومل سنگھ ساکن تھورو پٹیاں، زینو بیگم عمر 35 سال زوجہ محمد عثمان ساکنہ بدھن، راج سنگھ عمر 35 سال ولد سورم چند ساکنہ پٹیاں، عبدالغنی عمر 45 سال ولد عبدالرشید ساکن بدھن، محمد عثمان عمر 1.5 سال ولد عبدالغنی ساکنہ بدھن، انیتا دیوی عمر 30 سال زوجہ راج سنگھ ساکن پٹیاں اور عالیہ عمر 8 سال دختر بشیر ساکن تھرو، تحصیل تھرو ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کو نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔