عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے جواہر نگر علاقے میں بدھ کی شام آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک معمر شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جواہر نگر میں بشیر احمد پرنو ولد مرحوم محمد امین کے رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے کہا، “آگ اور ایمرجنسی کی کوششوں سے، پولیس اور مقامی لوگوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم ملبہ ہٹاتے ہوئے گھر کے مالک کی جلی ہوئی حالت میں لاش نکال لی گئی”۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔