عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے ٹانڈا گاوں میں 71سالہ معمر شہری نے مبینہ طورپر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاسی کے ٹانڈا گاوں میں پیر کے روز 71سالہ عبدالکریم کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ معمر شہری نے بارہ بور رائفل سے اپنی زندگی کا چراغ گل کیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
ریاسی میں معمر شہری کی مبینہ خود کشی
