یو این آئی
سرینگر// جموں و کشمیر میں سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران قریب 5 ہزار سڑک حادثات میں زائد از 7 سو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 8 سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں سال کے ماہ جنوری سے ماہ اکتوبر تک کل 4 ہزار 9 سو 90 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 7 سو 3 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 8 سو 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں سال رواں کے ماہ جنوری سے ماہ اکتوبر تک کل 3 سو 94 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 43 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 4 سو 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 1 سو 37 سڑک حادثات میں 30 اموات واقع ہوئی ہیں اور 1 سو 87 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع بڈگام میں 1 سو 90 سڑک حادثات میں 12 افراد کی موت جبکہ 2 سو 92 زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس دوران کل 2 سو 83 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 37 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 3 سو 80 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کولگام میں 1 سو 38 سڑک حادثوں میں 42 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 1 سو 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ہی ضلع پلوامہ میں کل 88 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 1 سو 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع شوپیاں میں کل 56 سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے ہیں اور اونتی پورہ میں 1 سو 6 سڑک حادثات میں 15 افراد کی موت جبکہ 1 سو 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 1 سو 70 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 2 سو 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کل 1 سو 1 سڑک حادثوں میں 15 افراد ہلاک اور 1 سو 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کپوارہ میں کل 1 سو 1 سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک جبکہ 1 سو 51 زخمی ہوئے ہیں نیز قصبہ ہندوارہ میں کل 72 سڑک حادثات میں 20 افراد کی موت جبکہ 1سو 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ہی قصبہ سوپور میں اس دوران کل 95 سڑک حادثات میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 1سو 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ضلع جموں میں سال رواں کے پہلے دس مہینوں کے دوران سب سے زیادہ 9 سو 10 سڑک حادثات میں 1 سو 5 افراد از جان جبکہ 1 ہزار 2 سو 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع سانبہ میں کل 2 سو 14 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 29 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 1 سو 16 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کٹھوعہ میں کل 3 سو 72 سڑک حادثات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 5 سو 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ضلع اودھم پور میں اس دوران کل 3 سو 41 سڑک حادثات میں 63 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 4 سو 91 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع ریاسی میں کل 2 سو 52 سڑک حادثوں میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 3 سو 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع ڈوڈہ میں کل 1 سو 91 سڑک حادثات میں 21 افراد ہلاک اور 2 سو 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کشتواڑ میں کل 1 سو 2 سڑک حادثوں میں 34 افراد از جان جبکہ 1 سو 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ہی ضلع رام بن میں کل 2 سو 40 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 46 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 3 سو 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع پونچھ میں کل 1 سو 46 سڑک حادثات میں کل 23 افراد کی موت اور 2 سو 45 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع راجوری میں کل 2 سو 87 سڑک حادثات میں 32 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 4 سو 54 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈاٹا کے مطابق ریلوے کٹرہ میں اس وران 4 سڑک حادثے ہوئے ہیں جن میں 1 شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔