عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی جانب سے کی گئی شدید گولہ باری کے نتیجے میں سات عام شہری جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی بھارت کی جانب سے پاہلگام حملے کے جواب میں پاکستان کے اندر کی گئی فضائی کارروائی کے بعد کی گئی۔ایک سرکاری عہدیدارنےبتایا کہ آج صبح پونچھ اور مینڈھر سیکٹرز میں پاکستان کی جانب سے کی گئی بھاری گولہ باری کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اڑی کے سلام آباد کے نوپورہ اور کلگے علاقوں میں سرحد پار سے گولہ باری کے نتیجے میں دس شہری زخمی ہوئے جبکہ راجوری میں تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی صحت مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، پاکستانی فوج نے مسلسل تیرہویں دن بھی ایل او سی پر شدید مارٹر شیلنگ کی۔ فروری 2021 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائر معاہدے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایل او سی پر عام شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ادھر، مسلسل گولہ باری کے پیش نظر سرحدی دیہات کے متعدد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی ایل او سی پر گولہ باری،سات شہری ہلاک، 50 سے زائد زخمی
