عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے کشمیر کے کم از کم سات رہائشیوں کی موت کا خدشہ ہے،
ایک عہدیدارنے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور تمام متاثرین بانڈی پورہ کے تلیل کے رہائشی ہیں جو ہماچل میں مزدوری کر رہے تھے۔
دریں اثنا، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے کہا کہ کلو میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو مکانات منہدم ہوگئے، جس سے تقریباً 12-13افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
این ڈی آر ایف نے ایکس پر پوسٹ کیا’’این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم نے منہدم ڈھانچہ تلاش اور بچاؤ آپریشن کیا، جس کے دوران تین زخمی افراد کو بچا لیا گیا اور ایک لاش کو نکال لیا گیا۔ باقی پھنسے ہوئے متاثرین کا پتہ لگانے کے لیے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں‘‘۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے دفتر نے کلو میں جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔
کلوہماچل میں لینڈ سلائیڈنگ سے 7کشمیریوں کی ہلاکت کا خدشہ
