سری نگر//قومی شاہراہ پر اونتی پورہ کے کدلبل علاقے میں پکنک بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے بعد ڈرائیور اور پانچ طلباء سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک بس ، جس میں ہائیر سیکنڈری سکول گداکھوڈ سنبل کے طلبہ سوار تھے، پہلگام کے راستے میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوگئے۔
ساتوں طلباءکو پی ایچ سی اونتی پورہ لے جایا گیا اور بعد میں انہیں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس سری نگر ریفر کیا گیا، جہاں ان سبھی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کی شناخت (ڈرائیور) ساحل بشیر گانی (20) ولد بشیر احمد گانی ساکنہ ہریناد پٹن، محمد رمضان خان (40) ولد عبدالعزیز خان ساکنہ چیکی بڈگام، ممتاز حسین بٹ (18) ولدمحمد بھٹ رہائش نجن سنبل ، سنبل کے رہائشی 19 سالہ رئیس احمد حجام ولد حسن، 19 سالہ روح اللہ حسین ملہ ولد نذیر احمد، 17 سالہ سکوت علی ڈار ولد کاو حسین ڈار اور سید روح اللہ 18، ولد سید محمد شاہ، تمام رہائشی گاد کھود سنبل شامل ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹرک ڈرائیور واقعے کے بعد گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جلد ہی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔