سری نگر// بڈگام کے ناربل علاقے میں پیر کو چھٹی جماعت کے ایک طالب علم لڑکے کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کی لاش،اس کے گھر کے باتھ روم سے مشکوک حالت میں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناربل پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسے سب ضلع ہسپتال بیرواہ منتقل کردیا۔
متوفی کی شناخت میر مزمل عمر 13 سال ولد پرویز احمد میر ساکنہ کاووسہ بڈگام کے طور پر ہوئی وہ چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ضروری طبی وقانونی رسمی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔