ملی ٹینٹوں کی اعانت کا الزام | سرینگر میں21مقامات پر تلاشیاں
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو یہاں شہر کے متعدد مقامات پر ممنوعہ تنظیموں سے منسلک ملی ٹینٹ ساتھیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینسی کے نظام کو ختم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی اپنی مسلسل کوششوں میں، سرینگر پولیس نے شہر بھر میں متعدد مقامات پر وسیع چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام) ایکٹ (کے تحت جاری تحقیقات کے سلسلے میں، ملی ٹینٹ ساتھیوں اور ممنوعہ تنظیموں سے وابستہ اوور گرائونڈ ورکرز کی رہائش گاہوں پر تلاشی لی گئی۔ترجمان نے کہا کہ مربوط تلاشی کارروائیاں سرینگر کے مختلف علاقوں میں چلائی گئیں، جن میں ملی ٹینسی سے متعلق سرگرمیوں میں سہولت کاری، مدد یا حوصلہ افزائی میں ملوث افراد کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں 21 مقامات پر تلاشی لی گئی۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ نجیب ثاقب ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکن ملہ باغ الٰہی باغ، اویس منیر بٹ ولد منیر احمد بٹ ساکن علمدار کالونی ڈانگر پورہ الٰہی باغ، اویس احمد بٹ ولد فاروق احمد ساکن ٹیپلو محلہ لنگر، دانش ایوب بڈو ولد محمد ایوب ساکن سازگری پورہ حول، عمر فیاض ولد فیاض احمد شیخ ساکن اخراج پورہ، زاہد رشیدگنائی ولد عبدالرشیدگنائی ساکن میتھن، ہاشم فاروق ولد فاروق احمد ڈار ساکن اخراج پورہ، راشد لطیف بٹ ولد محمد لطیف بٹ ساکن باغ چوک خالد آباد، ارہان رسول ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن ساز گری پورہ حول، اویس منظور صوفی ولد منظور احمد صوفی ساکن ڈانگر پورہ، سہیل احمد میر ولد فتح محمد میر ساکن ڈانگر پورہ، مظفر فاروق میر ولد فاروق احمد میر ساکن شہزاد پورہ ڈانگر پورہ، امتیاز احمد چکلہ ولد محمد صدیق چکلہ ساکن عصر کالونی حضرت بل، عمر حمید شیخ ولد عبدالحمید شیخ ساکن عصر کالونی حضرت بل، محمد آصف بٹ ولد محمد ساکن لال بازار، محمد عادل لون ولد محمد لون ساکن لاوے پورہ، وسیم قادر میر ولد غلام قادر میر ساکن شہزاد پورہ ڈانگر پورہ، انیب نصیر ولد نصیر احمد ساکن شہزاد پورہ ڈانگر پورہ (موجودہ پی ایس اے کے تحت بند)،دانش قادر میر ولد غلام قادر میر ساکن شہزاد پورہ ڈانگر پورہ اور بابر سہیل صوفی ولد محمد یوسف صوفی ساکن لاوے پورہ کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ تلاشیاں مناسب قانونی طریقہ کار کے مطابق، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں اور پولیس کے سینئر افسران کی نگرانی میں کی گئیں۔ترجمان نے کہا کہ ان تلاشیوں کا مقصد مجرمانہ مواد جیسے دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور جاری تحقیقات سے متعلق دیگر شواہد کو ضبط کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ چھاپے ایک وسیع تر انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کی مشق کا حصہ بھی ہیں جس کا مقصد عوامی امن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی سازشی یا ملی ٹینسی سرگرمیوں کو روکنا اور اس میں خلل ڈالنا ہے۔پولیس نے کہا کہ فیصلہ کن کارروائی ملی ٹینسی سے متعلق اور ملک دشمن سرگرمیوں کو فروغ دینے یا اس کی حمایت کرنے میں ملوث تمام افراد کی شناخت اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عزم ہے۔