سامبورہ پامپور میں ملبے کے نیچے پھنس جانے کے بعد ترکھان کی موت
عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// پامپور کے سامبورہ علاقے میں بدھ کو ایک مزار پر ایک پرانے ڈھانچے کو منہدم کرنے کے دوران ملبے کے نیچے آکر ایک ترکھان کی جان چلی گئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جب کارکن پرانی مزار کی عمارت کو شہید کرنے میں مصروف تھے، ان میں سے ایک ملبے کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پامپور منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت منظور احمد میر ساکن ٹہاب، پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
حکام اور مقامی لوگ بعد میں موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔