لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 60.03 فیصد ووٹنگ: الیکشن کمیشن

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو شام 7 بجے تک مجموعی طور پر 60.03 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ اعداد و شمار عارضی ہیں۔
باضابطہ طور پر پولنگ شام 6 بجے ختم ہوئی لیکن اس وقت تک قطار میں کھڑے ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت تھی۔
21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 102 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔
اس سے قبل کمیشن نے کہا تھا کہ سہ پہر تین بجے تک 49.78 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔