سری نگر// سری نگر کے لال چوک علاقے میں ایکسچینج روڈ پر شبانہ آگ کی ایک واردات میں کم از کم چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے مقامی دکانداروں کے حوالے سے بتایا کہ انہیں صبح آگ لگنے کے واقعہ کا علم ہوا جس کے بعد وہ وہاں پہنچے لیکن انہوں نے دیکھا کہ ان کی دکانیں راکھ میں تبدیل ہوگئیں ہیں۔
طاہر احمد نامی ایک دوکاندار نے بتایا کہ “میری ڈینٹنگ اور پینٹنگ ورکشاپ تھی اور میری تمام مشینری بشمول 10 لاکھ سے زائد مالیت کی الیکٹرانک اشیاءآتشزدگی سے تباہ ہو گئی ہیں”۔
دریں اثنا، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع صبح 2بج کر49 بجے کے قریب ملی، جس کے بعد آگ بجھانے کے لیے چار ٹینڈر بھیجے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ سے گاڑیوں کے چار ورکشاپ شیڈ اور دو کریانہ کی دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ایکسچینج روڈ سری نگرپر شبانہ آتشزدگی، 6 دکانیں خاکستر
