عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ویشنوی دیوی یاترا کے دوران پیر کی صبح بن گنگا علاقے کے قریب گلشن لنگر کے نزدیک ایک لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں ایک یاتری جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کے بعد یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، تاہم بعد میں ایک متبادل راستے سے دوبارہ شروع کر دی گئی۔پولیس افسر کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے سات یاتریوں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
زخمیوں میں تین بزرگ یاتری راجندر بھلا (70) ہریانہ سے، اُپن (70) اور کےرادھا (66) یمنہ نگر، چنئی سے شامل ہیں، جنہیں بہتر علاج کے لیے ناراینا اسپتال ریفر کیا گیا۔ ایک خاتون، لیلا بھائی (56) یوپی سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں مزید طبی نگہداشت کے لیے داخل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سات میں سے چار زخمیوں کو نارائینہ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تین دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔حکام نے یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کے لیے جاری ہدایات پر عمل کریں، کیونکہ یاترا اب ایک متبادل راستے سے جاری ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔