راجوری// ضلع راجوری کے اپر شاہدرہ علاقے کی پانچ سالہ بچی بدھ کے روز کتے کے کاٹنے سے شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پانچ سالہ سمین کوثر دختر محمد شفیعیت کو کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بچی کو شدید زخموں اور خون کے زیادہ بہاؤ کی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اس دوران، بی ایم او تھنہ منڈی، ڈاکٹر رخسانہ نے تصدیق کی کہ بچی ہسپتال لانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔
واقعے کے حوالے سے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
راجوری میں کتے کے کاٹنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق
