عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر میں جاری راجیہ سبھا انتخابات میں اب تک 50 ارکانِ اسمبلی نے اپنے ووٹ ڈالے ہیں۔
سرکاری ذرائع بتایا کہ صبح 10:30 بجے تک کل 50 ایم ایل ایز نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
ان میں سے 20 ارکان بھارتیہ جنتا پارٹی کے، 28 نیشنل کانفرنس کے، جبکہ پی ڈی پی اور کانگریس کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ پہلے ایم ایل اے تھے جنہوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔
ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور قانون ساز اسمبلی کمپلیکس میں قائم تین پولنگ بوتھوں پر ایم ایل ایز اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ووٹنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی جبکہ گنتی کا عمل شام 5 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس باآسانی تین نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے، تاہم چوتھی نشست کا نتیجہ دلچسپی کا باعث ہے جہاں نیشنل کانفرنس اور بی جے پی دونوں کے پاس 28-28 ووٹ ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر کسی سیاسی جماعت یا آزاد ارکان کی جانب سے کراس ووٹنگ نہ ہوئی تو بی جے پی کے لیے چوتھی نشست جیتنا تقریباً ناممکن ہے۔
جموں و کشمیر راجیہ سبھا انتخابات میں اب تک50 ممبران اسمبلی نے ووٹ ڈالے، سب سے پہلاووٹ عمرعبداللہ نے ڈالا