مشتاق الاسلام
پلوامہ /پلوامہ میں فوڈ سیفٹی محکمے نے تجارتی مرکز آئی جی سی لاسی پورہ میں کارروائی کے دوران ہوٹل نزاکت سے 50 کلو مضر صحت گوشت برآمد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی ہلال احمد میر کا کہنا ہے کہ یہ گوشت چکن کانتی، رستہ، کباب اور بریانی کی تیاری میں استعمال ہو رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گوشت کو تلف کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی پلوامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ لوگوں نے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی بروقت کارروائی کو صحت عامہ کے تحفظ کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا۔
لاسی پورہ میں ہوٹل نزاکت سے 50 کلو مضر صحت گوشت برآمد
