عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) نے پیر کے روز کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث کشمیر وادی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیلی لائنوں اور کھمبوں کو نقصان پہنچنے کے بعد 50 فیصد سے زائد بجلی بحال کی جا چکی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 33 کے وی اور 11 کے وی کی ترسیلی لائنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ کولگام، پلوامہ، سرینگر اور شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔تاہم پوری کوشش میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 50 فیصد سے زائد بجلی بحال کر دی گئی ہے اور امید ہے کہ آج شام تک 100 فیصد بجلی بحال کر دی جائے گی۔
تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی ترسیلی لائنیں متاثر، کشمیر میں 50 فیصد بجلی بحال: حکام
