Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان

KU Admin
Last updated: July 3, 2025 5:08 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے پاس مستقل رہائش نہیں ہے اور مرکزی حکومت ان کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے جمعرات کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فیصلہ لیا ہے کہ ایسے تمام افراد کو مستقل چھت فراہم کی جائے گی جنہیں اب تک گھر فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔
شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ مستحقین کی نشاندہی کے لیے ایک سروے مکمل کیا جا چکا ہے اور اب تصدیقی مرحلہ جاری ہے۔ جیسے ہی تصدیق مکمل ہوگی، گھر الاٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تصدیق کا عمل شفاف ہونا ضروری ہے تاکہ کسی غیر مستحق فرد کا نام شامل نہ ہو۔مرکزی وزیر کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ ہر اہل شخص کو باعزت زندگی گزارنے کے لیے ایک پختہ چھت میسر ہو۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (این آر ایل ایم) کے تحت غربت کے خاتمے کے لیے کام جاری ہے۔چوہان نے کہا کہ ’لکھ پتی دیدی اسکیم‘ کے تحت حکومت کا ہدف ہے کہ ہر خود امدادی گروپ سے جُڑی خاتون سالانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ آمدنی حاصل کرے۔ جموں و کشمیر میں یہ اسکیم کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور کئی خواتین لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ ان کامیاب خواتین کے سفر اور کامیابی کی کہانیاں ایک کتابچے کی صورت میں جاری کی گئی ہیں۔
انہوں نے ایک نئی کیٹیگری ’’ملینیئل دیدی‘‘کا بھی ذکر کیا، جو ان خواتین کے لیے مخصوص ہے جن کی سالانہ آمدنی دس لاکھ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔روزگار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چوہان نے اعتراف کیا کہ منریگا جیسے دیہی روزگار سے متعلق اسکیموں کو کچھ چیلنجز درپیش ہیں، تاہم ان پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس منریگا کے تحت مزدوروں کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں اور منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ہنر مند نوجوانوں کے لیے بھی خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور تعلیمی شعبے میں نئی اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی جبکہ کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت مزید کسانوں کو مالیاتی معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے۔مرکزی وزیرکا کہنا تھا کہ دورہ جموں و کشمیر کے دوران انہوں نے مختلف مسائل کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق مرکز کی اسکیموں کے بہتر نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

مستحقین کی شناخت کیلئے سروے مکمل||5لاکھ لوگوں کیلئے مستقل پناہ گاہیں تصدیق کے بعد الاٹمنٹ شروع ہوگی، جموں و کشمیر کی مکمل ترقی کیلئے پرعزم:مرکزی وزیر

July 3, 2025
صفحہ اول

کوچھال چھاترو کشتواڑانکائونٹر دوسرے روز بھی تلاشیاں جاری

July 3, 2025
صفحہ اول

یاترا پہلگام اور بال تل سے ایکساتھ شروع پہلے قافلے کے درشن

July 3, 2025
تازہ ترین

محبوبہ مفتی کی والدہ کی عیادت کے لیے عمر عبداللہ سکمز صورہ پہنچے

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?