سری نگر// حکومت نے آج انتظامیہ کے مفاد میں 5 جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے اور انہیں طور پر تعیناتیوں کی جگہوں پر پہنچنے کی ہدایت دی گیی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، نور آباد، عمر شفیع پنڈت، جے کے اے ایس، جو سب رجسٹرار، نور آباد کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر، جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)، کپواڑہ مہراج الدین شاہ، جے کے اے ایس، کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، گاندربل تعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، گاندربل بصیر احمد، جے کے اے ایس کو تبدیل کرکے کنٹرولر امتحانات، جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ڈپٹی سکریٹری ہلال احمد میر، جے کے اے ایس، کو تبدیل کرکے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)، کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔
سب رجسٹرار، کولگام، بشیر الحسن، جے کے اے ایس، کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ، نور آباد تعینات کیا گیا ہے۔ “وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار، نور آباد اور کولگام کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔”
۔5 جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ اور تقرریاں