عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شہرہ آفاق پہلگام میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سیاحوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سیاح زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی دوپہر معروف سیاحتی مقام پہلگام کے بیسرن علاقے میں ملی ٹینٹوں نے سیاحوں کے ایک گروپ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہاں پر افراد تفری کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک درجن کے قریب مقامی اور غیر مقامی سیاح زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سیاح کے سر میں گولی پیوست ہوئی اور اس کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے دستے جائے موقع پر پہنچے اور علاقے کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔