عاصف بٹ
کشتواڑ//موسلادھار بارشوں کے بعد جمعرات کی صبح درابشالہ میں زیرتعمیر ریٹلی پاور پروجیکٹ میں زمین دھنسے سے 5 مزدور زخمی ہوئے جنھیں فوری طور ٹھاٹھری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جار ی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ریٹلی پاور پروجیکٹ میں زمین دھنس گئی جس دورا وہاں موجود بیت الخلا ءاسکی زدمیں آئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پانچ مزدوروں کو نکالاگیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
زخمیوں کا علاج ٹھاٹھری ٹراماسینٹر میں کیاجارہاہے ۔فوری طور زخمیوں کی شناخت نہ ہوسکی ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ریٹلی پاور پروجیکٹ میں زمین دھنسے سے 5 مزدور زخمی، ہسپتال منتقل
