جموں// جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ٹھنڈا کشی علاقے میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز ٹھنڈا کشی راجوری میں مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر حادثے کا شکار ہوئی جس وجہ سے گاڑی میں سوار پانچ مسافر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
راجوری سڑک حادثے میں پانچ مسافر زخمی