عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع کولگام میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے میر بازار کے قریب آج صبح ایک ٹاٹا موبائل گاڑی سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
گاڑی میں سوار پانچ افراد اس حادثے میں زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیاـ
زخمیوں کی شناخت نصرت جان زوجہ محمد جبار، سیرت جان دختر محمد جبار، عذرار ولد محمد جبار، سجاد ولد منظور احمد، اور ابرار ولد محمد خالد** کے طور پر ہوئی ہے، اور یہ تمام افرادبکروال چیک منزموہ کے رہائشی ہیں۔