کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہیری پائین گاوں میں اتوار کی سہ پہر ایک زیر تعمیر شاپنگ کمپلیکس گرنے سے کم از کم پانچ مزدور زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور عمارت کے گراونڈ فلور پر سلیب بچھانے میں مصروف تھے، جس دوران سلیب کا ایک بڑا حصہ گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں 5 مزدور زخمی ہو گئے، جس کے بعد مقامی لوگ، پولیس اور فوج موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے مزید کہا، “واقعہ میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال (ایس ڈی ایچ) کپوارہ منتقل کیا گیا، جہاں سے ایک مزدور جس کے سر میں چوٹ آئی تھی، کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا”۔
دریں اثناءسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) کپواڑہ نے واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد مقامی تھے۔
زخمیوں کی شناخت غلام حسن (40)، عمران احمد (18) ولد شیر خان، زبیر احمد (22) ولد نور عالم، رویل احمد (18) ولد عبدالرشید تمام ساکن کلاروس اور ریاض احمد ولد سیف الدین وانی سکنہ گولگام کے نام سے ہوئی ہے۔